Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

سرگرمیاں   رسالہ
   
Bookmark and Share
     
پیرا شوٹ بنائیں کٹیگیری: آرٹ
تاریخ: 2010-12-09
 

کرنے کے کام

آپ بڑا پیرا شوٹ تو نہیں بناسکتے البتہ تجربے کے لیے چھوٹا سا بنا سکتے ہیں۔
کاغذ کا ایک رومال لیجیے اور اس کے چاروں کونوں پر کم از کم ایک فٹ لمبا دھاگا باندھ دیں پھر ان دھاگوں کے سروں کے ساتھ پلاسٹک کی ایک گڑیا لٹکادیں، اگر پلاسٹک کی گڑیا نہ ملے تو آپ خود گڑیا بناسکتے ہیں۔
اب ایک کرسی پر کھڑے ہوجائیں اور رومال کو درمیان سے پکڑ کر ایک دم چھوڑ دیں، پیرا شوٹ آہستہ آہستہ ہوا میںتیرتا ہوا فرش پر آجائے گا۔ اگر ہوا تیز نہ ہو تو پیرا شوٹ چھت پر کھڑے ہو کر صحن میں بھی گرایا جاسکتا ہے۔
اسی طرح بڑے کاغذ یا نائلان کے کپڑے کے ٹکڑے سے بڑے سے بڑے پیراشوٹ بنا کر تجربے کریں۔ اگر آپ پیرا شوٹ کے درمیان میں چھوٹا سا سوراخ کردیں گے تو پیرا شوٹ ادھر ادھر ڈولنے کی بجائے سیدھا زمین کی طرف آئے گا اور اس کا توازن قائم رہے گا۔
 
Bookmark and Share
 
 
  • ایک گڑیا
  • دھاگا 
  • کاغذ کا رومال
 
   
Close