Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

سرگرمیاں   رسالہ
   
Bookmark and Share
     
کیا ہوا وزن رکھتی ہے؟ کٹیگیری: سائنس
تاریخ: 2009-10-19
 
اس طریقے سے آپ معلوم کرسکتے ہیں کہ کیا واقعی ہوا کا وزن ہوتا ہے۔ ویسے تو کسی بوتل یا دوسری چیز سے تمام ہوا نکالنا مشکل ہوتا ہے لیکن یہ کام غبارے سے آسان ہوتا ہے!!!!

کرنے کے کام

لکڑی کی اسٹک کے کناروں پر دھاگوں کے دو برابر ٹکڑے اس طرح باندھیں کہ اسٹک پر حرکت کرسکیں اس کے لیے ایک مرتبہ ہی دھاگے کو اسٹک پر گھمائیں۔
اسٹک کو بالکل درمیان سے دھاگے میں باندھیں اور کسی جگہ لٹکادیں۔
اب دونوں غبارے پھلا کر دھاگے باندھیں اور ان دونوں دھاگوں سے باندھ دیں۔
دونوں جگہ دھاگے اسٹک پر اتنے فاصلے پر رکھیں کہ بالکل سیدھ میں معلق ہوجائے۔
سوئی کی مدد سے ایک غبارے کو پھاڑیں۔ آپ دیکھیں گے کہ دوسرا غبارہ جھکائو میں آگیا ہے۔

یہ کیسے ہوا؟



جب آپ نے ایک غبارے کو پھاڑا تو اس کی ساری ہوا نکل گئی۔ دوسرے غبارے میں موجود ہوا وزن رکھتی ہے اسی لیے وہ اسٹک ایک طرف جھک گئی۔
 
Bookmark and Share
 
 
  • ایک لکڑی کی اسٹک
  •  دو غبارے
  •  دھاگہ
  •  سوئی
 
   
Close