Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

سرگرمیاں   رسالہ
   
Bookmark and Share
     
سائفن کٹیگیری: سائنس
تاریخ: 2010-10-22
 
آپ ربڑ کی اٹھارہ انچ لمبی نلی کا ایک سرا نلکے کی ٹونٹی میں فٹ کرکے اور دوسرے سرے پر انگلی رکھ کر فوارہ بناسکتے ہیں۔ پھر اسی نلی کا سائفن بھی بن سکتا ہے۔
 دو گلاس پانی سے آدھے آدھے بھر لیجئے۔ اس کے بعد ربڑ کی نلی کے نچلے سرے پر انگلی رکھ کر اوپر کے سرے سے اس میں پانی بھرلیں۔ جب پانی بھر جائے تو اوپر کے سرے پر بھی انگلی رکھ لیں تاکہ پانی نکلنے نہ پائے۔
اب اس نلی کا ایک سرا ایک گلاس میں اور دوسرا سرا دوسرے گلاس میں ڈال دیں۔ آپ دیکھیں گے کہ دونوں گلاسوں میں پانی کی سطح بالکل ایک سی ہے۔ اگر دونوں گلاسوں میں پانی کی سطح ایک سی نہیں ہوگی تو ایک گلاس کا پانی، ربڑ کی نلی کے ذریعے، دوسرے گلاس میں آتا رہے گا یہاں تک کہ دونوں کی سطح برابر ہوجائے گی۔
اگر آپ ایک گلاس اوپر اٹھائیں گے تو اوپر والے گلاس کا پانی نیچے والے گلاس میں آنا شروع ہوجائے گا لیکن جونہی آپ نیچے والے گلاس کو اوپر والے گلاس کے برابر لے آئیں گے تو پانی واپس پہلے والے گلاس میں جانا شروع ہوجائے گا۔ یہاں تک کہ دونوں گلاسوں میں پانی کی سطح ایک سی ہوجائے گی،
وجہ یہ ہے کہ ایک ہی قسم کی مائع ہیں جس کی سطح بھی ایک دوسرے کے برابر ہو،دباﺅ بھی ایک سا ہوتا ہے۔
شہر کے مختلف حصوں میں نلوں کے ذریعے پانی پہنچانے کے لیے بھی یہی سائفن کا اصول استعمال کیا جاتا ہے۔
 
Bookmark and Share
 
 
  •  دو گلاس
  •  پانی
  •  تقریباً اٹھارہ انچ لمبی ربڑ کی نلی
 
   
Close