Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

سرگرمیاں   رسالہ
   
Bookmark and Share
     
صابن سے دوری شکر سے دوستی کٹیگیری: سائنس
تاریخ: 2010-10-22
 
دیا سلائی کی چند تیلیاں لے کر انہیں دائرے کی شکل میں ایک طشتری میں پانی کی ساکن سطح پر رکھ دیں۔ یہ تیلیاں اسی طرح تیرتی رہیں گی لیکن دائرے کے مرکز میں اگر آپ صابن کا ٹکڑا پانی میں ڈبو دیں گے تو ذرا سی دیر بعد تیلیاں طشتری کے کنارے کی طرف بڑھنا شروع کردیں گی۔
اس کے برعکس آپ اگر کھانڈ کا ڈال پانی میں ڈبوئیں تو سب تیلیاں ایک دوسرے کے قریب آجائیں گی۔
وجہ یہ ہے کہ کھانڈ کا ڈالا پانی کی ذرا سی مقدار اپنے میں جذب کرلیتا ہے جس کی وجہ سے پانی کی چھوٹی چھوٹی لہریں کھانڈ کے ڈلے کی طرف چلنے لگتی ہیں اور ان لہروں پر تیرتی ہوئی تیلیاں بھی ایک دوسرے کے قریب آجاتی ہیں۔ اس کے برخلاف جب صابن پانی میں ڈبویا جاتا ہے تو یہ پانی کو جذب کرنے کے بجائے اس میں گھل کر پھیلنے لگتا ہے جس کی وجہ سے پانی کے اندر چھوٹی چھوٹی لہریں باہر کی سمت میں چلنے لگتی ہیں اور تیلیاں پانی کی ان لہروں کی وجہ سے ایک دوسرے سے پرے ہٹ جاتی ہیں۔
 
Bookmark and Share
 
 
  • دیا سلائی کی تیلیاں
  •  صابن کا ٹکڑا
  • شکر
  • پانی سے بھری ہوئی طشتری
 
   
Close