Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

سرگرمیاں   رسالہ
   
Bookmark and Share
     
دو گلاس آپس میں جڑ سکتے ہیں کٹیگیری: سائنس
تاریخ: 2010-09-14
 
اس تجربےمیں آپ ہوا کے دبائو کے بارے میں جانیں گے۔

کرنے کے کام

ایک خالی گلاس لیں اور اس کے منہ پر ربڑ کا ایک ایسا چھلا رکھ دیں جس کی گولائی گلاس کے منہ سے ذرا زیادہ ہو۔ پھر گلاس میں ایک جلتا ہوا کاغذ ڈال دیں۔ چند لمحے بعد دوسرا گلاس الٹا کرکے اس طرح اس گلاس کے منہ پر رکھ دیں کہ ربڑ کا چھلا دونوں گلاسوں کے درمیان میں رہے۔
تھوڑی دیر بعد گلاس کے اندر جلتا ہوا کاغذ بجھ جائے گا، اب آپ اوپر کا گلاس اٹھائیں گے تو نیچے کا گلاس بھی اس کے ساتھ اٹھ جائے گا اور ایسا معلوم ہوگا کہ دونوں گلاس ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
اس تجربے میں جب گلاس کے اندر کاغذ جلتا ہے تو گلاس میںموجود ہوا کی آکسیجن جل جاتی ہے۔
 گلاسوں کے اندر ہوا کا دباﺅ باہر کی نسبت بہت کم ہوجاتا ہے اور باہر کی ہوا کے دباﺅ کی وجہ سے دونوں گلاس آپس میں جڑ جاتے ہیں۔
 
Bookmark and Share
 
 

 

  • دو گلاس
  • کاغذ
  • ربڑ کا چھلا
 
   
Close