Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

سرگرمیاں   رسالہ
   
Bookmark and Share
     
ہوا کا دباﺅ ٹین کے ڈبے کو کچل سکتا ہے کٹیگیری: سائنس
تاریخ: 2010-09-14
 
یہ بہت دلچسپ تجربہ ہے۔ اس کے لیے آپ کو ٹین کے ایک ایسے ڈبے کی ضرورت ہوگی جس میں کم از کم ایک گیلن پانی آسکے اور جس کے منہ پر پیچ دار ڈھکنا لگا ہوا ہو۔ تجربہ شروع کرنے سے پہلے ڈبے کو اچھی طرح صاف کرلیں تاکہ اس میں تیل، گھی، پٹرول یا کسی ایسی چیز کا نام و نشان تک نہ رہے جسے آگ لگنے کا خطرہ ہو۔

کرنے کے کام

جب ٹین کا ڈبا اتنا صاف ہوجائے کہ اس میں سے بو بھی نہ آئے تو پھر اسم یں پیالہ بھر پانی ڈال دیں اور اس کو آگ پر رکھ دیں۔ ڈبے کا منہ بند نہ کریں۔ تھوڑی دیر بعد ڈبے میں پانی ابلنے دیں۔ پانی میں سے اٹھنے والی بھاپ کی وجہ سے ڈبے کے اندر کی ہوا کا بہت ساحصہ بھاپ کے ساتھ ڈبے سے باہر آجائے گا۔ اب احتیاط کے ساتھ ڈبے کو کسی چیز سے پکڑ کر نیچے اتارلیں اور جلدی سے ڈبے کا پیچ دار ڈھکنا بند کردیں۔
اس کے بعد ڈبے کو اٹھا کر نلکے کے نیچے رکھ دیں۔ پانی سے ڈبا ٹھنڈا ہونا شروع ہوجائے گا اور ساتھ ہی ڈبے میں بند بھاپ دوبارہ پانی کی شکل اختیار کرنے لگے گی۔ بھاپ کے پانی بن جانے کی وجہ سے ڈبے کے اندر کے حصے میں باہر کی نسبت ہوا کا دباﺅ بہت کم ہوجائے گا۔ نتیجہ یہ ہوگا کہ باہر کی ہوا کے دباﺅ کی بے پناہ قوت کی وجہ سے ٹین سکڑنا اور ٹیڑھا ہونا شروع ہوجائے گا حتی کہ جب ڈبے کے اندر بھاپ پوری طرح پانی کی شکل اختیار کرلے گی تو ڈبے کی شکل ایسی ہوجائے گی جیسے کسی چیز نے اسے کچل دیا ہو۔
 
Bookmark and Share
 
 

 

  • ٹین کا ڈبا
  •  پانی
  •  آگ
 
   
Close