Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

سرگرمیاں   رسالہ
   
Bookmark and Share
     
بوتل کی کشتی کٹیگیری: سائنس
تاریخ: 2009-10-19
 
یہ بوتل بالکل کشتی کی طرح پانی کے ٹپ میں تیرے گی۔ پیچھے لگائی گئی نلکی کو ذرا سا موڑ کر آپ بوتل کو ٹب میں گھما بھی سکتے ہیں۔
کرنے کے کام
بوتل کے کنارے کے نزدیک قینچی کی مدد سے سوراخ کریں۔
اس سوراخ میں اسٹرا ڈالیں کہ ایک سینٹی میٹر باہر رہے۔
ٹشو میں تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ڈال کر اس کے دونوں سرے گھما کر پڑیا بنالیں۔
بوتل کے اندر تھوڑا سا سرکہ ڈال کر یہ پڑیا اس میں ڈال دیں۔ اب جتنی جلدی ہوسکے بوتل کا ڈھکن بند کردیں۔ بوتل پانی میں تیرنے لگے گی۔
یہ کیسے ہوا؟
بیکنگ سوڈا دراصل ایک کیمیائی سفوف ہے جس کا نام سوڈیم بائی کاربونیٹ ہے۔ یہ سرکے کے ساتھ ملتا ہے تو کاربن ڈائی آکسائڈ بناتا ہے جب ٹشو گیلا ہوا تو یہ سرکہ میں حل ہوگیا۔ پھر گیس پلاسٹک اسٹرا کے ذریعے باہر نکلی اور بوتل کی کشتی کو دوسری سمت میں دھکا دیا۔





 
Bookmark and Share
 
 
  • پلاسٹک کی خالی بوتل
  •  قینچی
  •  اسٹرا
  •  ٹشو پیپر
  •  پلاسٹی شائن یا پلاسٹرآف پیرس
  •  سرکہ
  • بیکنگ سوڈا


 
   
Close