Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

سرگرمیاں   رسالہ
   
Bookmark and Share
     
ہڈی کو موڑیں کٹیگیری: سائنس
تاریخ: 2009-11-19
 
 جب آپ چکن کھا چکے ہوں اور صرف ہڈیاں بچی ہوں تو یہ تجربہ آپ بھی کر سکتے ہین یعنی  ہڈی کو اپنے ہاتھوں سے موڑ سکتے ہیں جیسے وہ ربڑ کی بنی ہو۔

کرنے کے کام

سب سے پہلے ہڈی کو اچھی طرح دھولیں تاکہ کوئی گوشت نہ لگا رہ جائے۔
آپ اس ہڈی کو موڑ کر دیکھیں گے تو یہ نہیں مڑ سکے گی۔ کیوں کہ ہڈیوں میں کیلشیم ہوتا ہے جو اسے مضبوط بناتا ہے۔
ہڈی کو سرکے کے مرتبان میں ڈال دیں اور ڈھکن بند کرکے تین دن تک پڑا رہنے دیں۔
جب آپ اسے نکالیں گے تو یہ مختلف نظر آئے گی۔ اسے دھولیں اور اب موڑ کر دیکھیں۔

یہ کیسے ہوا؟

آخر سرکے میں کیا جو اس نے اتنی سخت ہڈی کو نرم بنادیا۔ سرکہ عام طور پر ہلکا تیزاب شمار ہوتا ہے لیکن یہ کیلشیم کو حل کرنے کے قابل ہے۔ جب ہڈی سے کیلشیم ختم ہوجاتا ہے تو پیچھے صرف نرم ہڈی کی بانتیں رہ جاتی ہیں۔ اس لیے دودھ پینے کا کہا جاتا ہے جس میں کیلشیم ہوتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔
 
Bookmark and Share
 
 
  • سرکے سے بھرا مرتبان
  •  ایک عدد ہڈی
 
   
Close