Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

سرگرمیاں   رسالہ
   
Bookmark and Share
     
گردش کرتی ہوئی زمین کٹیگیری: جغرافیہ
تاریخ: 2009-11-10
 
دنیا کے کئی حصوں میں موسم بتدریج تبدیل ہوتا رہا ہے۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ زمین اپنے محور پر خم کے ساتھ جھکی ہوئی ہے۔ یہ محور دراصل ایک فرضی لکیر ہے جو قطب شمالی سے قطب جنوبی تک کھینچی گئی ہے۔ جیسے جیسے زمین سورج کے گرد سال میں اپنا ایک چکر مکمل کرتی ہے، مختلف حصے سورج کے قریب اور دور ہوتے جاتے ہیں۔ اس سے سورج سے حاصل کی جانے والی روشنی اور حرارت پر فرق پڑتا ہے۔ آپ ایک نمونے کے ذریعے موسموں کی تبدیلی کو سمجھ سکتے ہیں۔

کرنے کے کام


سب سے پہلے آپ ایک گلوب کو دیکھتے ہوئے گیند پر پنسل سے نقشہ بنائیں۔ رنگوں کی مدد سے براعظم اور سمندر نمایاں کریں۔
اسٹرا کے دو ٹکڑے کریں۔ ایک قطب شمالی اور دوسرا قطب جنوبی سے چپکادیں۔ یہ اسٹرا محور کا کام دے گا جو دراصل زمین سے گزر رہا ہے۔
آپ کے دونوں ہاتھوں سے اوپر نیچے اپنی زمین کو پکڑیں اور ایک لیمپ کے گرد چکر لگائیں۔ زمین جوں کہ چوبیس گھنٹوں میں اپنے محور پر گھوم کر ایک چکر بھی مکمل کرتی ہے اس لیے اس کو سمجھنے کے لیے اسٹرا سے اس کو گھمائیں۔
 
Bookmark and Share
 
 
  • گلوب
  •  اسٹرا
  •  پلاسٹک کی چھوٹی گیند
  •  رنگوں کا سیٹ
  •  پنسل
  •  لیمپ
  •  گوند
 
   
Close